دنیا

مقبوضہ وادی میں کرفیو 35 ویں روز میں داخل

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں ہر پل بھارتی مظالم کی نئی داستان رقم ہونے لگی ہے۔ وادی میں کرفیو پینتیسویں روزمیں داخل ہوگیا ہے۔ خوراک ،ایندھن، ادویات ختم جبکہ مواصلاتی نظام بھی مسلسل معطل ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کیلئے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندواڑہ میں بھارتی فوج کی زیرحراست ایک نوجوان شہید ہوگیا ہے۔

گذشتہ روز بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کیلئے نکالے جانے والے جلوسوں پر دھاوا بولا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close