دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا طالبان کے ساتھ امن مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات اور خفیہ ملاقات منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کابل حملے کے بعد منسوخ کیے گئے ہیں جس میں ایک امریکی فوجی سمیت بارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

امریکی صدر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آج رات طالبان رہنماؤں اور افغان صدر کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں ہونی تھیں، جبکہ کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنماؤں کے ساتھ خفیہ ملاقات بھی طے تھی جس کو منسوخ کرتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ بدقسمتی سے غلط بیعانہ بنانے کیلئے طالبان نے کابل حملے کا اعتراف کیا جس میں ہمارا ایک عظیم سپاہی سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے

ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ میں فوری طور پر طالبان کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور مذاکرات کو منسوخ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کیا طالبان اپنی مذاکرات کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کیلیے اتنے سارے لوگوں کو مار ڈالیں گے؟ انہوں نے بہت برا کیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں امریکی صدر نے مزید لکھا کہ اگر طالبان ان اہم امن مذاکرات کے دوران جنگ بندی پر راضی نہیں ہوسکتے ہیں اور یہاں تک کہ 12 بے گناہ لوگوں کو بھی ہلاک کردیں گے تو پھر شاید ان میں اتنی طاقت نہیں ہوگی کہ وہ معنی خیز معاہدے پر بات چیت کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ آخر افغان طالبان کتنی دہائیوں تک جنگ لڑنا چاہتے ہیں؟

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close