دنیا

بھارت کا چاند پر قدم رکھنے کا ناکام مشن سوشل میڈیا مذاق بن گیا

بھارت کا چاند پر قدم رکھنے کا مشن چندریاں ٹو ناکام ہوگیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی مشن کو مذاق کا شنانہ بنا دیا۔

بھارت کا چاند پر پہنچنے کا خواب چکنا چور ہوگیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ بھارتی سائنسدانوں کا بھی خوب ہی مذاق اڑایا۔

سوشل میڈیا پر یاسر سندھو نامی صارف نے لکھا بھارتیوں تم سے نہیں ہو پائے گا۔

صارف عبید خان نے کہا کہ کوئی بات نہیں کسی بالی وڈ فلم میں یہ مشن کامیاب ہوجائے گا۔

ابرار عباسی نامی صارف کا کہنا تھا کہ کہ کوئی بات نہیں بھارتی سائنس دانوں ناکامی پر بھی آپ ایوارڈ دیتے آئے ہیں جیسے ابھی نندن کو دیا تھا۔

خالد محمود خالد نامی صارف نے اس منصوبے پر کام کرنے والے سائنسدان اور مودی کے گلے ملنے پر دلچسپ تبصرہ کیا کہ وہ التجا کررہے ہیں کہ انہیں نوکری سے تو نہیں نکالا جائے گا نا۔

غرض بھارت کی خلا میں رسوائی پر سبھی ان کا مذاق اڑانے میں پیش پیش ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی خلائی مشن چندریاں ٹو چاند کی سطح پر لینڈنگ کی کوشش کرنے والے روبوٹک خلائی جہاز وکرم سے رابطہ کھو بیٹھے۔ بھارتی اسپیس ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وکرم لینڈر معمول کے مطابق مشن پر رواں دواں تھا لیکن چاند کی سطح سے 2.1 کلو میٹر کے فاصلے پر رابطہ منقطع ہوگیا۔ اس سلسلے میں ڈیٹا کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ چاند پر لینڈنگ کا منظر دیکھنے کیلئے بھارتی وزیراعظم مودی بھی اسپیس ایجنسی کے ہیڈکوارٹرز میں موجود تھے۔ جب انہیں بتایا گیا کہ سگنل منقطع ہوگیا ہے تو مودی مایوس ہوکر وہاں سے چلے گئے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close