دلچسپ و عجیبمعلومات

یہ طریقہ آپ کو کپڑے دھونے کے بعد استری کی کوفت سے نجات دلاسکتا ہے

شیئر کیجئے

لاہور: کپڑے استری کرنا کسی مصیبت سے کم نہیں۔ اس بوریت بھرے کام سے ایک دنیا تنگ ہے مگر کیا کیا جائے، استری تو کرنا ہی پڑے گی۔ کیا آپ بھی ایسا سوچتے ہیں؟ تو لیجئے جانئے وہ طریقہ جو آپ کو استری کی کوفت سے نجات دلا سکتا ہے۔

آپ الگ سے استری کرنے کی بجائے ڈرائیر سے ہی استری کا کام لے سکتے ہیں۔ اس کا طریقہ سادہ ہے۔ آپ کو بس چند آئس کیوبز، یعنی فریزر میں جمائے گئے برف کے ٹکڑوں، کی ضرورت ہے۔ ڈرائیر میں کپڑے اور آئس کیوب ڈالیں اور اسے ’ہاٹ سیٹنگ‘ پر کر کے چند منٹ کیلئے چلائیں۔ اب کپڑے باہر نکالیں اور آپ دیکھیں گے کہ یہ شکنوں سے بالکل پاک ہو چکے ہوں گے۔

دراصل ہوتا یہ ہے کہ ’ہاٹ سیٹنگ‘ پر آئس کیوب سے گرم بھاپ پیدا ہوتی ہے جو کپڑوں کی شکنوں کا خاتمہ کر دیتی ہے۔ اور یہ خیال رکھیں کہ ایک وقت پر ایک یا دو کپڑے ڈالیں اور اس کے ساتھ صرف ایک یا دو آئس کیوب ڈالیں۔ زیادہ کپڑوں یا زیادہ آئس کیوب ڈالنے سے یہ طریقہ کام نہیں کرے گا۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close